21 بار کی چیمپئن کراچی کی ٹیم کو قائد اعظم ٹرافی سے باہر کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اچانک قائد اعظم ٹرافی کی ٹیمیں اٹھارہ سے کم کرکے آٹھ کردیں، نئے سیزن میں فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی کی ٹیمیں بھی براہ راست کھیلنے سے محروم ہوگئیں۔
سب سے زیادہ بار قومی چیمپیئن بننے والی کراچی کی ٹیم بھی قائد اعظم ٹرافی سے باہر کردی گئی۔
بغیر پیشگی اعلان کے ملک کے صف اول کے ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں اٹھارہ سے کم کرکے صرف آٹھ ٹیمیں کردی گئی ہیں۔
کراچی ریجن نے اختلافی نوٹ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پچھلےسیزن پر بتایا ہوتا کہ ٹیمیں کم کریں گے تو فیصلہ قبول کرلیتے۔
پچھلے سیزن میں قائد اعظم ٹرافی میں 18ٹیمیں ان ایکشن تھیں، پوائنٹس ٹیبل کی بنیاد پر ٹاپ 6 ٹیموں کو براہ راست انٹری ملی ہے جس میں کراچی کی ٹیم شامل نہیں ہے۔
گریڈ 2 حنیف محمد کپ سے دیگر دو ٹاپ ٹیمیں جگہ بنائیں گی کراچی کی ٹیم ٹاپ کرکے قائد اعظم ٹرافی کھیل سکتی ہے، ٹاپ ٹو میں نہ پہنچے تو پہلی مرتبہ 21 بار کی چیمپئن کراچی قائد اعظم ٹرافی کا حصہ نہیں ہوگی۔
قائد اعظم ٹرافی میں براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں لاہور بلوز، سیالکوٹ، پشاور، اسلام آباد ایبٹ آباد اور بہاولپور کی ٹیمیں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پی سی بی کی جانب سے چیمپئنز کپ کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔