پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، فردوس عاشق اعوان

استحکام پارٹی کے پلیٹ فارم سے ملکی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا، فردوس عاشق

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، ان کا تماشا زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹنے والی ہے، پے درپے مایوسی، ناکامی فضل الرحمان اور راجکماری کا مقدر ہوچکی۔

صوبائی معاون خصوصی نے کہا کہ بظاہر تو پی ڈی ایم کا مصنوعی اتحاد دکھایا جارہا ہے، حقیقت میں اس غیرفطری ٹولے کے اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی طرح بھی استعفے دے کرسندھ حکومت چھوڑنے کو تیار نہیں، اب فضل الرحمان اور راجکماری کے پلے کچھ نہیں رہا، نہ کھیڈاں گے نہ کھیڈن دیاں گے، اپوزیشن کا تماشا زیادہ دیر چلنے والا نہیں یہ لوگ جلد ایکسپوز ہوں گے۔