وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب نہ ڈیزل نہ استعفیٰ، مولانا کو سب نے پھر ماموں بنا دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے لکھا کہ جو کہا تھا وہی ہوا، پہلےکہہ رہے تھے آج استعفوں کااعلان کریں گے اب مفرور تجویز دےرہا ہے سیاسی بےروزگار مولانا کو استعفے جمع کرا دو۔
ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے لکھا کہ اب نہ ڈیزل نہ استعفیٰ، مولانا کو سب نے پھرماموں بنادیا، جلدقوم بے روزگار مولانا عرف ماموں کی اصلیت بھی دیکھےگی۔
جو کہا تھا وہی ہوا۔پہلے کہہ رہے تھے آج استعفوں کا اعلان کریں گے اور اب ایک مفرور تجویز دے رہا ہے کہ سیاسی بیروزگار مولانا کو ڈیزل کی پرچی کی جگہ استعفے جمع کروا دو۔اب نہ ڈیزل نہ استعفیٰ۔ آج پھر مولانا کو سب نے ماموں بنا دیا۔جلد قوم بیروزگار مولانا عرف ماموں کی اصلیت بھی دیکھے گی۔
— Faisal Vawda Senator (Indep) (@FaisalVawdaPAK) December 8, 2020
نواز شریف اور آصف زرداری کے رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ نواز شریف نے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی حد تک استعفوں پر راضی کرلیا، ن لیگ نے آج ہونے والے اجلاس کے لیے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
ذرایع نے بتایا ہے کہ استعفوں کے حوالے سے دونوں جماعتوں میں اتفاق رائے ہے۔ دونوں جماعتوں نے مرحلہ وار استعفوں کے آپشنز اپناتے ہوئے مناسب وقت پر استعفے دینے پر اتفاق کرلیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور جلسے میں لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، ن لیگ کی تجویز میں لاہور جلسے میں حکومت کو الٹی میٹم دینے کا بھی فیصلہ شامل ہے۔