مریم نواز کے جلسے میں پی ڈی ایم امیدوار ناراض، خطاب سے انکار کر دیا

نواز شریف وزیر اعظم ہوگا تو ملک چلے گا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے جلسے میں پی ڈی ایم کے امیدوار راجہ صغیر ناراض ہوگئے اور خطاب کرنے سے انکار کر دیا۔

کلرسیداں میں مریم نواز نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے جلسے سے خطاب کیا تاہم ان کے خطاب سے قبل ہی راجہ صغیر روٹھ گئے۔

پی ڈی ایم امیدوار راجہ صغیر نے جلسے سے خطاب کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بندے اسٹیج پر نہیں بلائے میں خطاب نہیں کرتا۔

راجہ صغیر کو بار بار بلایا لیکن وہ خطاب کے لیے کافی دیر تک نہیں آئے۔

مریم نواز نے خطاب کے دوران شرکا سے پوچھا ووٹ کسے دوگے؟ جلسے کے شرکا نے جواب دیا ”بلے کو ووٹ دیں گے“۔

اس سے قبل جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ بارودی سرنگیں ہٹانے میں کامیاب ہوگئے اب عوام کے لیے اچھی خبریں لائیں گے، وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔