پی ڈی ایم کا فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل آگیا

فواد چوہدری

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے رہنما پی ٹی آئی کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بد تہذیبی عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی پہچان ہے، مریم اورنگزیب کی جرأت اور بہادری قابل تحسین ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مریم اورنگزیب کے سوالات کا جواب نہیں اس لیے بازاری بات کی گئی، حق گوئی سے جھوٹوں کے سردار اور ترجمان کو سخت تکلیف ہو رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی لوفروں، لفنگوں اور اوباشوں کا ٹولہ ہے، کوئی عزت دار اور شریف شخص پی ٹی آئی کا حصہ نہیں ہو سکتا، جیسا بکاؤ مال ہے ویسی بکاؤ زبان ہے۔