لاہور : رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کرتے ہوئے درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ مئی میں درجہ حرارت45 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ 21 سے 27 مئی تک بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوکےخطرات ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا، پنجاب بھرمیں ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے۔
گذشتہ روز بارشوں اور طوفان کاالرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 18مئی تک پنجاب کےبیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، لاہور، راولپنڈی ، مری، گلیات،جہلم ودیگرشہروں میں تیزہواؤں کےساتھ بارش ہوسکتی ہے۔