پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

وفاقی وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق آفس میمورینڈم جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کے لیے ریلیف کی منظوری دی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی پنشنرز پر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا، 2011 سے 2024 کے دوران 5 اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشن کا حصہ ہوں گے۔

گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔

یہ پڑھیں: سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری

دستاویز کے مطابق 5 سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے، سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5 سابقہ اضافے بھی شامل ہوں گے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 2011 میں 15 فیصد، 2015 میں 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا جبکہ 2022 میں 15 فیصد، 2023 میں 17.5 اور 2024 میں بھی 15 فیصر ریلیف دیا گیا۔

نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات