اسرائیل ایران کشیدگی : پیزا آرڈرز کی مدد سے پینٹاگون کی خفیہ سرگرمیوں کا کیسے پتا لگایا گیا؟

پینٹاگون پیزا اکاؤنٹ

واشنگٹن : اسرائیل ایران کشیدگی کے دوران منفرد سوشل میڈیا اکاؤنٹ کا پیزا آرڈرز کی مدد سے امریکی وزارت دفاع کی خفیہ سرگرمیوں کا پتہ لگانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل ایران کشیدگی لیکن امیریکی خفیہ ایجنسی پینٹا گان سے پیزا آرڈرز میں اضافہ ہوگیا۔

امریکی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے پیزا ٹریکنگ کے زریعے امریکی وزارتِ دفاع کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا پتہ لگانے کا دعوی کیا۔

منفرد سوشل میڈیا اکاؤنٹ "پینٹاگون پیزا رپورٹ” دعویٰ کرتا ہے کہ وہ پیزا آرڈرز کی مدد سے امریکی وزارت دفاع کی خفیہ سرگرمیوں کا اندازہ لگا لیتا ہے،، یہ اکاؤنٹ ورجینیا کے آرلنگٹن میں موجود ان ریسٹورینٹس پر نظر رکھتا ہے جو پینٹاگون کے قریب ہیں اور گوگل کے لائیو ڈیٹا سے معلوم کرتا ہے کہ کس وقت کتنی بھیڑ ہے۔

پینٹاگون پیزا اکاؤنٹ نے بتایا کہ جب پینٹاگون میں سرگرمیاں بڑھتی ہیں تو اہلکار زیادہ دیر رات تک کام کرتے ہیں تو وہاں سے پیزا آرڈرز زیادہ آنے لگتے ہیں۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اس بات کا ممکنہ اشارہ ہے کہ اسرائیل ایران تنازع کے سبب سرگرمیاں بڑھی ہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ امریکی پیزا رپورٹ نے ہی سب سے پہلے ممکنہ اسرائیل ایران تنازع کی طرف اشارہ دیا جب غالبا اعلی امریکی حکام صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے پینٹاگون میں جمع ہوئے۔

ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران یہ اکاؤنٹ سرگرم ہوا اور اس نے ممکنہ امریکی ردِعمل کی پیشگوئی بھی کی۔

پینٹاگون ترجمان اس نظریےکو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پینٹاگون پیزا رپورٹ کی ٹائم لائن اصل واقعات سے مطابقت نہیں رکھتی۔۔۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین کے لیے یہ معاملہ تجسس ضرور بن چکا ہے، پینٹاگون میں لگ بھگ تیس ہزار اہلکار کام کرتے ہیں اور اندرونی کیفے ہونے کے باوجود پیزا کی مانگ اکثر باہر سے پوری کی جاتی ہے۔