غزہ اسرائیل جنگ: ’دو ہزار امریکی فوجی تیار‘

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ 2 ہزار امریکی فوجی تیار ہیں لیکن اسرائیل میں تعیناتی کافیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ تقریباً 2,000 فوجی اہلکار مشرق وسطیٰ میں سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے "تیاری کی حالت” میں ہیں۔

ڈپٹی پریس سکریٹری سبرینا سنگھ نے ایک بیان میں کہا کہ ان تیار فوجیوں کی تعیناتی کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سنگھ نے کہا کہ جیرالڈ آر فورڈ کیریئر اسٹرائیک گروپ کی تعیناتی جو امریکی یورپی کمان کے علاقے میں اپنی چھ ماہ کی تعیناتی کے اختتام کے قریب ہے میں توسیع کی جائے گی۔

امریکی حکام نے کیریئر گروپ کو مشرقی بحیرہ روم کے علاقے میں منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد حزب اللہ اور ایران کو اسرائیل غزہ کی جاری جنگ کا "فائدہ اٹھانے” سے روکنا ہے۔