نئی دہلی: ٹی وی جرنلست اور سماجی کارکن ریحام خان نے بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مشرقی انداز کا پہناوا پسند ہے اس سے پاکستان کی ترجمان ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان انڈیا ٹوڈے کانفرنس میں شرکت کے لئے گزشتہ روز بھارت پہنچی ہیں۔ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ریحام کا کہنا تھا کہ انہیں سرپر چادر اوڑھنا پسند ہے اس سے پاکستانی اور بالخصوص پشتون کلچر کی ترجمانی ہوتی ہے۔
Reham Khan, ex-wife of Imran Khan, speaks her mind on why she changed her appearance & moved back to Pak #Conclave16 https://t.co/kCy9QpOM4N
— IndiaToday (@IndiaToday) March 18, 2016
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ ’’میں کسی مرد سے شادی کی وجہ سے اس مخصوص انداز کے کپڑے نہیں پہنتی بلکہ یہ میرا کلچر ہے‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عام لوگوں میں گھل مل جاتی ہیں، ان کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر مکئی کی روٹی کھاتی ہیں اس سے انہیں ان لوگوں سے بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور وہ ان افراد کو بتا پاتی ہیں کہ کیسے وہ لوگ اپنا اندازِ زندگی بہتر کرسکتے ہیں۔
ریحام خان نے عمران خان سے اپنی شادی اورپھرطلاق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سب سے غلطیاں ہوتی ہیں مجھ سے بھی ہوئی۔ دنیا بدل رہی ہے اور اب مجھے معاشرے میں مرد کے حوالے سے مقام حاصل کرنے کے لئے شادی کی ضرورت نہیں‘‘۔
One thing that binds us together is our hushed silence: Reham Khan on empowering women across border #Conclave16 https://t.co/rJNYnAXxe8
— IndiaToday (@IndiaToday) March 18, 2016
انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے ہونے والے بیٹے کے حوالے سے کہا کہ ’’ مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا بڑا ہوگیا ہے، وہ 22 سال کا ہے‘‘۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ’’ میں ایک عورت ہوں، عورت نظرآتی ہوں، عورتوں کا سارویہ رکھتی ہوں۔ لیکن پاکستان کے مجھے ’دبنگ‘ کہتے ہیں۔