’تحریک انصاف کے لوگ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں‘

فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں کیونکہ وہ  چاہتے ہیں بانی کی مقبولیت کا فائدہ حاصل کریں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعترض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جو کام کیے وہ بھی بانی کےخاطے میں ڈال دیے پی ٹی آئی کے لوگ چاہتےہیں بانی جیل میں رہیں اوران کی مقبولیت کا مزہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر، عمرایوب، گنڈاپور حکومت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں اس وقت بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی نہیں کھڑے سب لیٹے ہوئےہیں قوم یہ سب کچھ دیکھ لےگی کچھ ہفتوں کی بات ہے، پی ٹی آئی کے لوگ حکومت کے ساتھ مذاکرات کےلیے بیٹھ جائیں گے لیکن پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےحکومت کے ساتھ 10 سے 15 دنوں میں مذاکرات ہوں گے اس سے پہلے ٹوپی ڈرامہ احتجاج وغیرہ ہوگا میں نے پہلے ہی کہا تھا پی ٹی آئی کے تمام لوگ اچھے بچے بن کرچلیں گے۔

اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم بننے پر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت میں ڈسٹربنس موڈ آن ہو گیا ہے اس لیے ڈار ڈپٹی وزیراعظم بنے، اسحاق ڈار کمیٹیوں کے سربراہ بنے تاکہ محمداورنگزیب ناکام ہوں، اسحاق ڈار سے پوچھنا چاہیے کیا وہ ڈسٹربنس پیدا کرنے آئے ہیں یا شہبازاہل نہیں ہیں؟