بیرون ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں عوام نے رائے دی کہ پی ٹی آئی چیئرمین نےتو ہمارےبچوں کومروایاہے، یہ فوج ہی ہے جس نے ہماری حفاظت کی۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک میں مقیم لوگوں کے وطن مخالف اقدامات میں شامل ہونے کے بارے میں عوام کی رائے سامنے آگئی۔
عوام کا کہنا تھا کہ بیرون ملک میں رہتے ہوئے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں عوام نے رائے دی کہ سوشل میڈیاکی آڑ میں ملک کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنےوالوں کولگام دینی چاہیئے۔
پاکستانی عوام نے کہا کہ جو فوج ہماری خاطربارڈرزپرلڑرہی ہےہمیں اس کوگالی نہیں دینی چاہیئے، اگرفوج نہ ہوتی توہم انگریزوں کےغلام ہوتے،ہمیں ان کی قدرکرنی چاہیئے۔
عوام نے رائے دی کہ پاکستانی عوام اپنی آرمی سے بہت زیادہ محبت کرتی ہے، ہماری دلیراوربہادرفوج کی بدولت ہی پوری دنیاہماری عزت کرتی ہے، جو لوگ ہمارے شہیدوں کے خلاف بات کرتے ہیں وہ ہمارےدشمن ہیں، اگرہماری فوج نہ ہوتوہماری حفاظت کرنے والا کوئی نہیں۔
پاکستانی عوام کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نےتوہمارےبچوں کومروایاہے،یہ فوج ہی ہے جس نے ہماری حفاظت کی، ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، یہ جتنی چاہےکوشش کرلیں ہمارےدلوں میں اختلاف پیداکرنےکی،فوج ہمارےدلوں میں ہے۔
عوام نے مزید کہا کہ باہرممالک میں بیٹھ کرجوملک مخالف سازشیں کرتےہیں ہم ان کی پرزورمذمت کرتے ہیں، ہمیں اپنے اداروں پر پورا اعتماد ہے اورہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستانی عوام نے باہررہنے والے جوہمارے پاکستانی بھائیوں سے گزارش کی کہ ایسی سازشوں کاحصہ نہ بنیں، ایسےلوگ پاکستان کےدشمن ہیں جنہیں پاکستان کےبارےمیں بات کرنےکاکوئی حق نہیں۔