خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟

کراچی: حکومت سندھ کیجانب سےنئے مالی سال میں مزید بسیں لانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس ہوا جس میں نئی بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 صوبائی وزیر نے کہا کہ تحصیلوں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز سے ملانے کیلئے بس اسکیم پر غور کر رہے ہیں جب کہ سکھر لاڑکانہ اور سکھر خیرپور پیپلز بس سروس شروع کی جائے گی۔

صوبے کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ کابینہ اجلاس میں پیپلز بس سروس کا کرایہ 50 روپے برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ پیپلز بس سروس کے لیے نگراں دور میں 50 روپے کرایہ برقرار رکھا گیا تھا، کرایے چھ ماہ کے لیے جنوری تا جون 2024 تک مقرر کیا گیا تھا۔

50 روپے کرایہ مقرر کرنے کے لیے 579.758 ملین روپے 6 ماہ کی سبسڈی کے طور پر منظور کیے گئے جس میں سے 289.878 ملین روپے جاری ہوچکے ہیں۔

کابینہ نے 50 روپے کرایہ برقرار رکھنے کے لیے باقی 289.878 ملین جاری کرنے کی ہدایت کردی۔