لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیاسی زندگی کا بڑا فیصلہ لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے تحریک انصاف میں انضمام کا اصولی فیصلہ ہوگیا ہے،چوہدری پرویز الہٰی نے فیصلے پر پارٹی رہنماؤں کو اعتماد میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے تحریک انصاف میں ضم ہونے کا اعلان آج ہوگا،ق لیگ کی پی ٹی آئی میں انضمام کی تقریب لاہور میں ہوگی،پرویزالہٰی عمران خان کی موجودگی میں پارٹی انضمام کا اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی میں انضمام سے قبل عمران خان اور چوہدری پرویز الہٰی کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات زمان پارک میں ہوگی جس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو ق لیگ کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی پیش کش کی تھی۔
مونس الٰہی مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حامی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ق) کے سابق ارکان اسمبلی کی اکثریت نے بھی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی حمایت کی تھی۔