چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بناتا ہے، پرویز خٹک

’سیاسی خاموشی ختم کر رہا ہوں‘: پرویز خٹک نے اہم اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ بول کر عوام کو بے وقوف بناتا ہے۔

پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو کام ہوئے وہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ ہماری کارکردگی تھی، وہ ہماری کارکردگی پر ووٹ مانگتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پنجاب اور مرکز میں کچھ نہ کر سکا اور فلاپ ہوگیا، پی ٹی آئی نے اپنے دورِ حکومت میں تعلیم ٹھیک کر سکی اور نہ ہی کرپشن ختم ہوئی۔

متعلقہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو کبھی بدنام کیا اور نہ کروں گا، پرویز خٹک

ان کا کہنا تھا کہ میں لڑتا رہا کہ پنجاب میں نظام ٹھیک کرو، پارٹی اس لیے چھوڑی کہ ہماری امیدیں ختم ہوگئی تھیں کیونکہ نیا پاکستان بنا اور نہ ہی تبدیلی آئی۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ 16 ماہ میں ڈاکوؤں نے سب کچھ بگاڑ کر رکھ دیا، 75 سال حکومت کرنے والوں نے عوام کو لوٹا، بار بار اقتدار لینے والوں نے عوام کے حقوق کو پامال کیا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں کو اب خود سوچنا ہوگا کہ کس کو ووٹ دینا ہے، بے ایمان قیادت کی موجودگی میں ترقی و خوشحالی نہیں آ سکتی، ان حکمرانوں نے پاکستان کو قرض دار کر دیا اور امریکا کا غلام بنا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں سے نکالنا ہے تو نئی پالیسی ملک میں لانا ہوگی، عوام کو بے وقوف بنانے والوں کا راستہ روکنا ہوگا اور ان سے چھٹکارا لینا ہوگا۔