راولپنڈی: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نواز نے سرل المیڈا سے رابطے کے لیے دوست کا فون استعمال کیا، ڈان لیکس کے معاملے پر پرویز رشید اور طارق فاطمی کی قربانی قبول نہیں، قوم کی نظریں اور امیدیں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فوج ریاست اور نواز شریف اپنے خاندان کو محفوظ کرنے کا سوچ رہے ہیں، ڈان لیکس کے معاملے پر طارق فاطمی اور پرویز رشید کی قربانی قبول نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے سرل المیڈا سے رابطے کے لیے اپنی دوست کا فون استعمال کیا اور انہیں اجلاس سے متعلق خبر دی مگر نوازشریف نے اپنی صاحبزادی کو بچانے کے لیے دو لوگوں کو قربان کی جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
فوج ریاست کا سوچ رہی ہے اور نوازشریف اپنے خاندان کا.
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) May 6, 2017
نوازشریف کو اس بار سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے ،
— Sheikh Rashid Ahmad (@ShkhRasheed) May 6, 2017
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شریف خاندان قطری خط کی بھینٹ چڑھ گیا ہے اب قوم کی نظریں اور امیدیں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں، اس بار نوازشریف کو سیاسی شہید ہونے دیں گے۔