اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے ایک بار پھر کپتان پر چڑھائی کردی، انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک میں عدم استحکام اوربےروزگاری چاہتےہیں،ملک جب بھی ترقی کی طرف جاتا ہے تو روڑے اٹکائےجاتےہیں۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراعلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ایک سو بیس دن سڑکوں پر کنٹینر لگا کر ملکی ترقی میں روڑے اٹکائےاوراب پھرپاناما لیکس کا بہانہ لئے سڑکوں پر آنے کی تیاری کررہے ہیں۔
ملا اخترمنصورکی ہلاکت سے متعلق سوال پر پرویزرشید نے کہا کہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی سابق آمرکی پالیسیوں کانتیجہ ہے۔
پرویزرشید کامزید کہنا تھابارہ اکتوبرکےاقدام سےملک اندھیروں میں ڈوبا،ملکی وقاراورسلامتی مجروح ہوئی، عمران خان ملک میں عدم استحکام اوربےروزگاری چاہتے ہیں۔