پشاور: شتہ خرہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ملزمان گھر والوں کو یرغمال بناکر پچھہتر لاکھ روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، جہاں ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پشتہ خرہ پایان میں کالی وردی میں ڈکیتی کی واردات نے پولیس کو چکرا کر رکھ دیا، ایف آئی آر میں کہا کہ کالی وردی میں ملبوس چار مسلح ڈاکوؤں نے رات دو بجے دروازے پر دستک دی اور خود کو انوسٹی گیشن اہلکار ظاہر کرتے ہوئے گھر میں داخل ہوگئے۔
کالی وردی کی پولیس سے مشابہت کی بنا پر مزاحمت نہیں کی، ملزمان نے گھر میں موجود تمام افراد کو دوسری منزل پر یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار کرنے لگے۔
مسلح ڈاکو انتیس تولے طلائی زیورات اور چودہ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کرکے واقعہ کا مقدمہ پولیس اسٹیشن پشتہ خرہ میں درج کرلیا۔