پشاور میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کی نئی لہر سامنے آئی ہے، درجن بھر سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پشاور میں گرمی کے باعث شاہراہوں پر رش کم ہونے سے وارداتیں بڑھی ہیں، کاشف ذوالفقار نے کہا کہ لو چلنے سے پولیس پٹرولنگ میں کمی سے بھی اسٹریٹ کرائمز بڑھے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ گزشتہ 20 دنوں میں 15 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا ہے، زیادہ تر اسٹریٹ کرمنلز دوسرے اضلاع سے آکر وارداتیں کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اندرون شہر اور رنگ روڈ ایریا میں وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، وقتی طور پر بڑھنے والے رہزنی کے واقعات کو جلد کنٹرول کرلیا جائے گا۔