ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ

پشاور : پشاور ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی نقل کرنے والے طلبہ پر ٹیسٹ میں بیٹھنے پر پابندی لگائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹیسٹ کے دوران ڈیوائس کا استعمال ہوا،نقل کیلئے ایک طریقہ واردات استعمال ہوا،ایک ہی طریقہ واردات کےاستعمال سےظاہرہوتاہےاس میں ایک ہی گینگ ملوث ہے۔

دائر درخواست میں کہا کہ ٹیسٹ میں نقل میں ملوث بہت کم لوگ پکڑے گئے زیادہ بچ گئے ہیں، ٹیسٹ میں پہلی بار 2 ہزار سے زائدطلبہ نے 180 سے زائد نمبر زلئے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ معلوم ہوتا ہے اس ٹیسٹ میں بڑے پیمانے پر نقل ہوئی ہے، استدعا ہے کہ نقل کرنے والے طلبہ پر ٹیسٹ میں بیٹھنے پر پابندی لگائی جائے اور اس درخواست پر حتمی فیصلے تک ایم ڈی کیٹ کارزلٹ روک دیں۔