عمران خان پر امانت میں خیانت کا الزام : مقدمے کے لئے درخواست دائر

عقیل کریم ڈھیڈی عمران خان زمان پارک

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کردی گئی، جس میں امانت میں خیانت کا الزام لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف تھانہ لٹن روڈ میں مقدمے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ ویلفیئر ہوم افشاں لطیف نےجمع کروائی ، درخواست میں عمران خان پر امانت میں خیانت کا الزام لگایا گیا۔

یاد رہے گذشتہ ماہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ حساس ادارے کے آفیسر سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر درج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا ، عمران خان کیخلاف مقدمہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج ہوا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نےانٹرویو میں حساس ادارےکے آفیسر سےمتعلق نازیبا الفاظ استعمال کئے، حساس اداروں کے مختلف آفیسرز کے نام لیکر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔

مقدمے میں کہا تھا کہ عمران خان مذموم ارادوں کے مقاصد کیلئےسوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتےہیں، ان کا یہ عمل ملک،ریاست کی سالمیت کیلئےخطرہ ہیں، ملزم نےاپنی تقاریرسےفوج ،مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا۔