پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 80 کے بجائے 70 روپے کرنے کا فیصلہ

ڈیزل لیوی پیٹرول

اسلام آباد : پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں 80 کے بجائے 70 روپے کرنے کا فیصلہ کرلیا، بجٹ میں پٹرولیم لیوی 20 روپے لیوی بڑھانے کی تجویز تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اورنگزیب خان کی بجٹ ترامیم پر اختتامی تقریر کے بعد فنانس بل میں ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔

وفاقی بجٹ کے فنانس بل میں ترمیم کے مسودے میں پٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں دس روپے اضافہ کردیا گیا اور پٹرولیم لیوی ساٹھ روپے سے بڑھا کر ستر روپے کردی گئی۔

مٹی کےتیل اور لائٹ ڈیزل پر لیوی 50 روپے لیٹرہوگی، فبجٹ میں لائٹ ڈیزل پر لیوی 75 روپے کرنے کی تجویز واپس لےلی گئی۔

ہائی اوکٹین پر 70روپے فی لیٹر اور ای ٹن گیسولین پر 50 روپے لیوی ہو گی جبکہ ایک میٹرک ٹن ایل پی جی پر 30 ہزار روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

کارخانہ کیلئےچینی پرفیڈرل ایکسائزڈیوٹی 25 روپےفی کلوکردی گئی جبکہ اسلام آباد میں بڑے فارم ہاؤسز،رہائشی گھروں پر کیپٹل ویلیو ٹیکس عائد ہوگا۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس ٹوجی ڈی پی ریشو ساڑھے 9 فیصد نہیں رہ سکتی، ہم نے ٹیکس ٹوجی ڈی پی کو 13 فیصد پر لیکرجانا ہے اور نان فائلرکا گیپ ملک سے فوری ختم ہوجانا چاہئے۔