کراچی: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال دو روز کے لیے مؤخر کردی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے ڈیلرز مارجن پر نظرثانی کے لیے کمیٹی بنادی، پیٹرولیم ڈیلرز نے تحریری یقین دہانی کے بعد ہڑتال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔
کمیٹی 48 گھنٹے میں ڈیلرز کے مارجن کی ورکنگ بنا کر دے گی، 48 گھنٹے میں کمیٹی دوبارہ ڈیلرز کمیشن کو حتمی شکل دے گی۔
پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال 2 دن کیلئے مؤخر کردی#ARYNews pic.twitter.com/BTapE7i522
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) July 21, 2023
وزیر مملکت اور ڈیلرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات کا حتمی دور 48 گھنٹے بعد ہوگا۔ ڈیلرز ہڑتال سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز پانچ فیصد مارجن پر بضد ہیں جبکہ وزیر مملکت مصدق ملک نے ڈیلرز کو مزید 2 روپے 65 پیسے اضافے کی آفر کر دی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈیلرز کا فی لیٹر پر مارجن 6 روپے ہے اور مزید 5 روپے اضافہ مانگا جا رہا ہے۔ 2 روپے 65 پیسے اضافے سے ڈیلرز کا مارجن 8 روپے 65 پیسے ہو جائے گا۔
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے 5 فیصد اضافے کے مطالبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔