اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اگست کی بجائے آج رات سے کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 11 روپے تک کم ہوسکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی بنیادی وجہ بڑی معیشتوں کی جانب سے کم استعمال ہے۔
خیال رہے کہ ملک میں مہینے کی یکم اور 16 تاریخ کو پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے یا کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔