اسلام آباد: نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 73 پیسے اضافہ کیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
Petroleum Prices pic.twitter.com/0znatZDNS5
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) February 15, 2024
ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہر پندرہ روز کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔