کراچی: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ ہنستی مسکراتی تصاویر شیئر کیں۔
شعیب ملک نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’ہر طرف مسکراہٹ۔‘
– All Smiles ♥️ pic.twitter.com/e75Na8GMkO
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) March 17, 2021
شعیب ملک کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر کو جہاں شائقین کرکٹ پسند کررہے ہیں وہیں سابق کرکٹر اور بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔
Adorable picture ❤️❤️❤️
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) March 17, 2021
عمر گل نے بھی تصاویر کو پسند کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ آپ لوگوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔‘
Mashallah cute ❤️. May Allah always keep u guys happy and smiling ..
— Umar Gul (@mdk_gul) March 17, 2021
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا بھی بیٹے کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بیٹے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں وہ والدہ کو دعا پڑھ کر سنا رہے تھے۔
ثانیہ مرزا نے بتایا تھا کہ ’اذہان نے یہ دعائیں 5 دن کے عرصے میں سیکھیں ہیں، ان میں انشا اللہ بہتری آئے گی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’انہیں اذہان پر فخر ہے، اذہان نے سونے سے پہلے کی دعا بھی یاد کرلی ہے۔