کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات، پی آئی اے کا فضائی میزبان نوکری سے فارغ

پی آئی اے فضائی میزبان

کراچی : کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات پر پی آئی اے فضائی میزبان ملازمت سے معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے فضائی میزبان کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنا مہنگا پڑگیا ، قومی ایئرلائن انتظامیہ نے کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات پر پی آئی اے فضائی میزبان ملازمت سے معطل کردیا۔

محمد ادریس خان کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسگی کے حوالے سے شکایت پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کر لیا ہے، کینیڈین پولیس نے سئینیر فلائیٹ اسٹیورڈ کو مبینہ طور پر کچھ دیر حراست میں لینے کے بعد فوری ہوٹل چھوڑنے کو کہا۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے محمد ادریس کو مبینہ طور پر آئندہ کے لئے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا جبکہ کینیڈا میں ایئر لائن کنٹری مینیجرکی واقعہ سے متعلق ای میل پراسٹیورڈ کو فوری معطل کئے جانے کا آرڈر جاری کر دیا۔

محمد ادریس خان کی معطلی کے ساتھ مبینہ طور پر کینیڈا کے لئے پروازوں پر تعیناتی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ محمد ادریس خان 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچا تھا، اسٹیورڈ کی گرفتاری اور پولیس اسٹیشن لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی پی آئی اے کو شکایت پر ادریس خان کو معطل کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔