پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس ملازمت سے برطرف

PIA ATR

کراچی: پی آئی اے نے فضائی میزبان مدیحہ محمود کے ٹورنٹو میں سلپ ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں‌ ملازمت سے فارغ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی فضائی میزبان مدیحہ محمود پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 کے ذریعے یکم مارچ کو کراچی سے ٹورنٹوگئی تھی۔

بعد ازاں پرواز ٹورنٹو سے واپس کراچی کے لیے تیار تھی لیکن مذکورہ تو فضائی میزبان فلائٹ کے لیے نہیں پہنچیں جب کہ ان سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو پایا جس کے بعد پرواز فضائی میزبان مدیحہ کو لیے بغیر واپس لوٹ آئی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبان مدیحہ محمود کے سلپ ہونے کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ فضائی میزبان کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔