کراچی: پی آئی اے پریمیئر سروس کے لیے حاصل کیے گئے نئے ائیر کرافٹ طیارہ اے تھری تھارٹی میں لندن میں لینڈنگ کے بعد مسافروں نے گندگی پھیلا دی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پریمیئر سروس میں مسافروں نے گندگی پھیلا کر نئے طیارے کو کچرا کنڈی بنادی جس کے باعث عملے کو صفائی کے لئے مشکلات درپیش ہو گئیں ہیں۔
مسافروں کی جانب سے بھیلائی جانے والی گندگی پر پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کی جانب سے عدم تعاون پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے، انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بعض مسافروں نے جاتے جاتے کھانے پینے کی تمام اشیاء کے فاضل مادہ طیارے میں پھینک گئے۔
پی آئی اے انتظامیہ نے اپنے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ دوران سفر قومی فریضہ سمجھتے ہوئے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔
واضح رہے کہ یوم آزادی پر شروع ہونے والی قومی فضائی کمپنی کی خصوصی پریمیئر سروس میں استعمال ہونے والی ائیر بس 330 میں مسافروں کو جہاں جدید سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔