اسلام آباد: وی آئی پی شخصیات بھی پی آئی اے کی بدحواسیوں سے بچ نہیں سکیں، پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کو غلط طیارے میں بٹھا دیا گیا۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے ٹوئٹ میں کہا کہ پی آئی اے نے سکھر جانے والے اے ٹی آر کے بجائے ملتان جانے والے طیارے میں بٹھا دیا اوربعد میں غلطی درست کی۔
PIA boarded us on the wrong ATR for Multan instead of Sukkur now on right plane but no bakra in sight! #PPP pic.twitter.com/dSixkGex97
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) December 27, 2016
یاد رہے چندروز قبل اے ٹی آر طیارے کی روانگی سے قبل پی آئی اے نے بکرا ذبح کیا تھا، اس جانب اشارہ کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ ہمارے اے ٹی آر کیلئے صدقے کا کوئی بکرا نظر نہیں آیا۔
خیال رہے پیپلزپارٹی کی شیری رحمان اور دیگر پارٹی رہنما پی آئی اے کے طیارے سے سکھر جا رہے تھے۔