کراچی: پی آئی اے کے ڈے کیئر سینیٹر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے.
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں ملازمہ کو ننھے بچوں پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
البتہ ترجمان پی آئی اے نے اسے فروری 2018 کی ویڈیو قرار دیتے ہوئے قومی ادارے کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایک پرانی ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد قومی ادارے کو بدنام کرنا ہے.ویڈیو بنانے والی خاتون کی چھان بین کررہے ہیں، خاتون کوفوری نوکری سےفارغ کیا جائے گا.
انھوں نے واضح کیا کہ ویڈیو میں نظر آنے والی عورت آیا ہے، جسے اس کے منفی رویے کی پاداش میں ملازمت سے برخاست کر دیا گیا تھا.
انھوں نے مزید کہا کہ ڈے کیئر سینٹرمیں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں، ڈے کیئر میں بچوں کےوالدین کوبھی کیمروں تک رسائی دی جائے گی.