پی آئی اے بہت بڑے مالی نقصان سے دوچار

پی آئی اے

کراچی : قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی سال 2023 کے پہلے چھ ماہ کی مالی رپورٹ سامنے آگئی، ادارے کو صرف چھ ماہ میں اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سال 2023کے پہلے 6ماہ کی مالی رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق اس دوران پی آئی اے کے مالی نقصانات 60 ارب 71 کروڑ روپے سے تجاوز کرگئے۔

PIA

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 22کے پہلے 6ماہ میں پی آئی اے کے نقصانات 41.31ارب روپے تھے، سال 23کےپہلے6 ماہ روپے کی قدر میں کمی سے27.45ارب روپے کےنقصانات ہوئے۔

سال 2022کے پہلے 6ماہ میں ایکسچینج کے نقصانات 13.85ارب روپے تھے، سال 23کے پہلے6ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 48.34ارب روپے خرچ ہوئے۔

Loss

سال 2022کے پہلے6ماہ میں فیول اور آئل کی مد میں 30.78ارب روپے خرچ ہوئے، سال 23کےپہلے 6ماہ میں فنانس کی لاگت 36.82ارب روپے رہی۔

سال 2022کے پہلے6ماہ میں فنانس کی لاگت 21.11ارب روپے تھی، سال2023کےپہلے6ماہ میں مجموعی ریونیو120 ارب 27 کروڑ روپے جمع ہوئے، سال 23 کے پہلے 6 ماہ میں 11.25 ارب روپے کے اضافی ریونیو حاصل ہوئے۔

سال 2022کے پہلے 6ماہ میں ریونیوکی مدمیں 71.19ارب روپےجمع ہوئے تھے، آپریشنل کاسٹ میں فیول اور آئل کی قیمت بڑھنے سے 41فیصد اخراجات میں اضافہ ہوا، شرح سود بڑھنے کی وجہ سے 20 فیصد اضافی ادائیگی کرنا پڑیں۔