پی آئی اے کی خاتون میزبان کے کینیڈا میں مبینہ لاپتہ ہونے کا انکشاف

پاکستان نے برطانیہ کیساتھ پی آئی اے پروازوں کی بحالی کا معاملہ اٹھا دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خاتون میزبان کے کینیڈا میں مبینہ سِلپ (لاپتہ) ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہونے والی پی آئی اے کی خاتون فضائی میزبان مریم رضا اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز پی کے 782 پر تعینات تھی اور اس کو ٹورنٹو سے کراچی واپسی پر پرواز پی کے 784 میں فرائض انجام دینا تھے۔

فضائی میزبان کے لاپتہ ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر ڈیوٹی کیلیے رپورٹ نہ کرنے پر ہوا جب کہ مریم رضا کے کمرے کی تلاشی لینے پر اس کے کمرے میں ہینگ یونیفارم پر شکریہ پی آئی اے پر مبنی نوٹ لکھا پایا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال پی آئی اے کی 2 خواتین سمیت مبینہ سلپ ہو نے والے میزبانوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔

ان واقعات کی روک تمام کیلیے فضائی میزبانوں کے پاسپورٹ اسٹیشن منیجر کے پاس جمع کر لیے جاتے ہیں لیکن پاسپورٹس جمع کرنے کی پالیسی بھی میزبانوں کے غائب ہونے کے عمل کو نہیں روک سکی ہے۔