پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے ایک اور پروگرام متعارف کروادیا۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے نے کیڈٹ پائلٹس پروگرام لانچ کردیا ہے جس کے تحت 24 پائلٹس بھرتی کیے جائیں گے۔
کیڈٹ پائلٹس پروگرام کے تحت پائلٹس کو دو سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، کیڈٹ پائلٹس کے لیے پی آئی اے کو پائلٹس کے 200 گھنٹے کی فلائنگ لازمی شرط ہے۔
سول ایوی ایشن سے کمرشل پائلٹس لائسنس ہونا بھی لازمی شرط میں شامل ہے۔
یہ پڑھیں: پی آئی اے کا لاہور سے پیرس براہ راست فلائٹ آپریشن کا اعلان
پی آئی اے میں بھرتی کے لیے 15 ہزار ڈالر کے مساوی مالیت کے بانڈ بھروایا جائے گا، واضح رہے کہ پائلٹ کی قلت پوری کرنے کے لیے 20 پائلٹس کی بھرتی کا عمل پہلے ہی جاری ہے۔
پی آئی اے کی دلچسپی رکھنے والے کمرشل پائلٹس کو درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے، کمرشل پائلٹس 15 دن کے اندر پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر کو درخواست دیں۔
یاد رہے 5 ماہ قبل پی آئی اے میں پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے اشتہاری جاری کیا گیا تھا۔
پی آئی اے انتظامیہ کو اب یورپی ملکوں اور برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے پائلٹس کی شدید ضرورت تھی۔ اس کے لیے حال ہی میں فرسٹ افسر کی آسامی کے لیے اشتہار دیا گیا جس میں 300 کے قریب پائلٹس نے درخواست پی آئی اے کو جمع کرائی۔