کراچی : پی آئی اے کا لوگو ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مارخور کے بجائے پرانا لوگو استعمال کئے جانے کے لئے احکامات جاری کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے مالی خسارے اور مختلف اداروں کے واجبات سے دوچار قومی ایئرلائن نے ایک بار پھر ادارے کے پرانے لوگو کو استعمال کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
گزشتہ ن لیگی دور حکو مت میں پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم اور لوگو کی تبدیلی کی گئی تھی جس پر کروڑوں روپے کے اخراجات آئے تھے۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے ای میل میں کہا گیا ہے کہ پہلے کی طرح ’’گریٹ پییل ٹو فلائی ودھ ‘‘ پر مبنی پرانے لوگو کا استعمال کیا جائے،ایئرلائن کی اسٹیشنری سمیت تمام پلیٹ فارمز پر پرانا لوگو بحال کیا جائے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے طیاروں کی کلر اسکیم ، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا، ریکارڈ طلب
واضح رہے کہ قومی ایئرلائن نے جہازوں کی دم پر سے قومی پرچم کا نشان ہٹا کر مارخور کا نشان پی آئی اے کی پچھلی انتظامیہ نے متعارف کیا تھا اور لوگو کی تیاری پر کروڑوں صرف ہوئے تھے، ان طیاروں پر مارخور کی کلر اسکیم پینٹ کئے جانے پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لے کر اسے ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔