پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثر، کئی پروازیں تاخیر کا شکار

پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے میں فنی خرابی کے باعث پیرس روٹ کا پورا شیڈول متاثر ہو گیا۔

قومی ایئرلائن کا بوئنگ 777 طیارہ پیرس پہنچنے کے بعد فنی خرابی کا شکار ہے اور انجن میں فنی خرابی کے باعث طیارہ پیرس ائیرپورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے،

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارہ اڑان نہیں بھر سکا جس کی وجہ سے پورا شیڈول متاثر ہوا۔

اسلام آباد سے پیرس جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ پرواز پی کے797 ساڑھے 12 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے ٹورنٹو روانہ کیا گیا۔

نجی ایئرلائن کی لاہور ابوظہبی کی پرواز پی اے 430 بھی 12گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ قومی ایئرلائن کی اسلام آباد کوالالمپور کی پروازپی کے894 میں ساڑھے7 گھنٹےتاخیر ہوئی۔

اسلام آباد پیرس کی پرواز پی کے749 کی روانگی میں 10 گھنٹے سے زائد تاخیر ہوئی۔ پرواز پی کے749 نئے وقت کے مطابق رات 1 بجے اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔