پی آئی اے کا روکا گیا طیارہ ملائیشیا سے پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے شیئرز

اسلام آباد : ملائیشیا میں روکا گیا پی آئی اے کا طیارہ واپس پاکستان پہنچ گیا، بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد میں لینڈنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی عدالت سے احکامات جاری ہوتے ہی کوالالمپور سے روانہ ہونے والا پی آئی اے کا طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد میں لینڈنگ کی۔ پرواز پی کے 6893 نے ہفتہ کی رات 11 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ رجسٹریشن اے پی بی ایم ایچ کا بوئنگ 777 طیارہ لیزنگ کمپنی سے ادائیگی کے تنازعہ پر عدالتی حکم پر کوالالمپور میں روک لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مقامی عدالت نے جمعے کو طیارہ روکنے کا حکم پی آئی اے کے حق میں ختم کردیا تھا تاہم بھارتی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بھارتی فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ دینے پر پی آئی اے کے طیارہ روانگی میں تاخیر ہوئی۔