لاہور : وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نجکاری کےبعد100ارب روپے کانقصان بچ جائے گا، ایک بہت اچھی کمپنی پی آئی اے کو لینےمیں کامیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے لاہور میں جوتوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا پروسس ٹھیک چل رہا ہے، یو اے ای، ترکیہ اور ملائیشیا کی کمپنیزسےبات چیت چل رہی ہے، ایک بہت اچھی کمپنی پی آئی اے کو لینےمیں کامیاب ہوگی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے پاکستان پر بوجھ ہے اس کے 51 فیصد سے زائد حصص کی خریداری کے لئے چھ کمپنیاں وزارت نجکاری سے رابطے میں ہیں۔
عبدالعلیم نے بتایا کہ اب تک پاکستان پی آئی اے کے لئے 830 ارب روپے کا نقصان کرچکا ہے، نجکاری کے بعد 100ارب روپے کانقصان بچ جائے گا اور پی آئی اے بہتر ایئرلائن کے طورپرسامنے آئے گی۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کاکام بزنس کرنانہیں بلکہ سہولت فراہم کرناہے، پرائیویٹ لوگ جب تک سیکٹرزمیں نہیں آئیں گےمعاملات حل نہیں ہوں گے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں پراڈکٹس بناکرایکسپورٹ کی جارہی ہے، آنےوالےدنوں میں ایکسپورٹ میں اضافہ کریگا، پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان کام ہورہاہے، حکومت کا کام بزنس اور عوام کو سہولیات فراہم کرناہے، جہاں حکومت کی ضرورت پڑےگی وہاں مددکریں گے۔