کراچی : اسرائیلی حملے کے بعد پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس کی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے معاملے پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو،پیرس کی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کریں گی، سعودی عرب ،بحرین ،یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزر رہی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کابھی رخ تبدیل کیا گیا ہے اور عمان کی فضائی حدود استعمال کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے کے بعد ایران، عراق، شام اور اردن کی فضائی حدود بند
دوسری جانب پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے خطے میں کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود میں ائیر ٹریفک صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستانی فضائی حدود کا مؤثر استعمال ہے۔
پی اےاے کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں کوپاکستان حدودسےگزرنےمیں کسی رکاوٹ کاسامنانہیں اور اضافی فضائی ٹریفک کومعمول کےمطابق پیشہ ورانہ اندازمیں سنبھالاجارہا ہے ساتھ ہی مؤثر ایئر سپیس منیجمنٹ سے اضافی فضائی نقل و حرکت سےبخوبی نمٹا جارہا ہے۔