کراچی : پاکستان سے سعودی عرب جانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، اس اقدام سے عمرہ زائرین کو خصوصی سہولت دستیاب ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ پروازوں کا آغاز کردیا، ہفتہ وار 2 پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی۔
،ترجمان نے بتایا کہ پروازوں کی دوبارہ شروعات سے عمرہ زائرین کو خصوصی سہولت دستیاب ہوگی۔
چیف کمرشل افسر نے پہلی پروازپی کے 763سے170 عمرہ عازمین کورخصت کیا، نوشیروان عادل نے کہا کہ مسافروں کو معیاری سفری سہولت فراہمی کیلئے کوشاں رہتاہے، پروازوں سے سعودی عرب میں مقیم افراد کو وطن واپسی کی سہولت میسر آئے گی۔
ترجمان کے مطابق فیصل آباد کی کاروباری برادری نے پی آئی اے کی جدہ کیلئے براہ راست پروازوں کا خیرمقدم کیا۔