کراچی: پی آئی اے ٹاسک فورس نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر پیرس جانے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ٹاسک فورس نے اسلام ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے لیا، مسافر سے بھائی کا بیلجیئم کا سٹیزن شپ کارڈ، پاسپورٹ برآمد کرلیا گیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر اپنے بھائی کے پاسپورٹ پر پیرس جانا چاہتا تھا، مسافر پی کے 749 کے ذریعے پیرس جارہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسافر سے تفتیش شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں: دوران پرواز مسافر نے ایئرہوسٹس کو تھپڑ دے مارا
واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ایئرلائن کی پرواز میں مسافر نے دوران پرواز ایئرہوسٹس کو تھپر دے مارا تھا، اے ایس حکام نے مسافر کو حراست میں لے کر اہلخانہ کی جانب سے معافی مانگے جانے کے بعد رہا کردیا تھا۔
اے ایس ایف ذرائع کا کہنا تھا کہ ائیر ہوسٹس نے مسافر کو سمجھانے کی کوشش کی تو محمد صغیر نے فضائی میزبان کو موبائل دے مارا جس سے وہ زخمی ہو گئیں، گہرا زخم ان کی آنکھ سے ذرا ہی فاصلے پر ماتھے پر آیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پی آئی اے کی پرواز میں دو مسافر خاتون کی ویڈیو بنانے پر آپس میں لڑ پڑے تھے، ایک مسافر نے دوسرے مسافر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ خاتون کی ویڈیو بنا رہا ہے۔