پی آئی اے نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پی آئی اے طیارہ دبئی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے سماجی خدمات کے شعبے میں خدمات کی انجام دہی کے تحت بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پی آئی اے نے سی ایس آر ایوارڈ جیت لیا، ساتویں 24 سی ایس آر لیڈرشپ کانفرنس اور ایوارڈز کی تقریب کاانعقاد کیا گیا، ایم این سی کے بینکوں اور سماجی حلقوں کے نمائندوں کی جانب سے اس تقریب میں شرکت کی گئی۔

اس تقریب میں کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے تحت عمدہ کام کرنے پر پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

وزیرمحنت سندھ سعید غنی نے پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ ایچ خان کو ایوارڈ دیا، اس موقع پر ترجمان پی آئی اے نے سی ایس آر کی سرگرمیوں اور میکرو لیول پر خوبیوں سے آگاہ کیا۔