کیا یہ اڑن طشتری ہے؟ ویڈیو وائرل

زمین سے میلوں دور فضا میں نامعلوم اڑنے والی اشیاء انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد بحث کا موضوع بن گئی کہ کیا یہ اڑن طشتری ہے۔

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے ایک پائلٹ نے پرواز کے دوران اپنے پاس اس منظر کو قید کیا، دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چیز ہوائی جہاز کے پاس سے تیز رفتاری سے گزرتی ہے، جب یہ فوٹیج آن لائن منظر عام پر آئی تو صارفین میں بحث چھڑ گئی کہ یہ کیا چیز ہے۔

کولمبیا کے پائلٹ کے ذریعہ ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں چاندی کی ڈسک کی شکل کی ایک بڑی چیز آسمان میں  ہوائی جہاز کے اوپر سے اڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

انٹرنیٹ پر دیکھا گیا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے والوں میں ایک ایسا گروہ ہے جس کے پاس وہ تمام ثبوت موجود ہے جس سے اس شے کو ایلین یا اڑن طشتری قرار دیا جاسکے جبکہ دوسری جانب ایسے لوگ بھی موجود ہے جو اس طرح کے موضوع پر کسی بھی نظریے کو قبول کرنے سے انکاری ہے۔

آن لائن لوگ اس ویڈیو کو "اب تک کی بہترین فوٹیج” قرار دے رہے ہیں۔ تاہم، یقیناً ایسے لوگ ہیں جو اس اڑنے والی اشیا کو دیکھنے پر یقین نہیں رکھتے۔

فوٹیج دیکھنے کے بعد ایک صارف نے کہا کہ مجھے باب لازار کی ایریا 51 اور فلائنگ ساسرز پر دستاویزی فلم یاد آگئی۔

تاہم اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ یہ فضا میں اڑنے والی کونسی شے ہے۔