پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلی اننگز 447 رنز پر ڈکلیئر کر دی

پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل ختم ہونے سے کچھ دیر قبل پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی اننگ 447 رنز 6 وکٹوں پر ڈکلیئر کر دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاک بنگلہ دیش کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا چائے کے وقفے تک پاکستان نے پہلی اننگ میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا لیے۔ نوجوان نائب کپتان سعود شکیل اور محمد رضوان نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مشکل صورتحال سے نکالا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

آج صبح پاکستان نے 4 وکٹوں پر 158 رنز سے پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کیا۔ سعود شکیل اور محمد رضوان نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں۔ چائے کے وقفے سے کچھ لمحے قبل سعود شکیل اسٹمپ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 141 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 240 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

چائے کے وقفے تک پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا لیے ہیں۔ محمد رضوان 134 اور سلمان علی آغا 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

اس سے قبل کل پنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث میچ پانچ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا تھا۔ موسم کی کنڈیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور 16 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تین وکٹیں حاصل کر لی تھیں۔ ان میں بابر اعظم (صفر)، کپتان شان مسعود (6) اور عبداللہ شفیق (2) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، شان مسعود امپائر کے متنازع فیصلے کی بھینٹ چڑھے۔

اس موقع پر نوجوان بلے بازوں نائب کپتان سعود شکیل اور صائم ایوب نے ٹیم کی کشتی کو منجدھار سے نکالا۔ دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 98 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔

اوپنر صائم ایوب 114 رنز کے مجموعی اسکور پر 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شورف الاسلام اور حسن محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔