کےالیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ پپری واٹر پمپنگ اسٹیشن پر مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے بعد بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مینٹیننس کی پیشگی اطلاع واٹر بورڈ کو دینے کے ساتھ باہمی رضامندی سے شٹ ڈاؤن لیا جاتا ہے۔
کے الیکٹرک اب تک 23 کیپٹو پاور کو گرڈ پر منتقل کر چکی ہے، مونس علوی
ترجمان کےالیکٹرک نے کہا کہ بجلی کی قابلِ بھروسہ فراہمی کے لیے انفرااسٹرکچر کی مینٹیننس ایک ضروری عمل ہے۔
کےالیکٹرک کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔
https://urdu.arynews.tv/k-electric-starts-paying-sindh-governments-dues/