جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ میں داخل ہونے والے شخص سے پستول برآمد

کراچی : جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں داخل ہونے والے شخص سے پستول برآمد کرلیا، گرفتار شخص کے پاس پستول کا لائسنس موجود نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ میں داخل ہونے والے شخص سے پستول برآمد کرلیا۔

گرفتار شخص احسان الحق کو ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس پولیس نے چیک پوسٹ نمبر ایک سے گاڑی سمیت حراست میں لیا۔

گرفتار شخص کی گاڑی کی تلاشی کے دوران ایک عدد نائن ایم ایم پستول 19 راؤنڈ بھی برآمد ہوئے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کے پاس پستول کا لائسنس موجود نہیں تھا تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار شخص کو ایئر پورٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔