بجلی بلز کے واجبات کیسے وصول کیے جائیں؟ نگراں حکومت نے نیا حل تلاش کرلیا

آئی ایم ایف پاکستان

اسلام آباد : نگران حکومت نے سرکاری اداروں کے بجٹ سے بجلی بلز کے بقایا جات وصول کرنے کا پلان تیار کرلیا ، سرکاری ونجی اداروں پر بجلی بلز کے 1500 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔

نگراں حکومت نے اربوں کےبجلی بلز کے واجبات کی وصولی کا نیا حل تلاش کرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے نادہندہ سرکاری اداروں کے بجٹ سے واجبات کی کٹوتی کی تجویز دی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ نادہندہ سرکاری اداروں کے بجلی کنکشنز عدم ادائیگی پر نہیں کاٹےجائیں گے، عدم ادائیگی پرسرکاری دفاتر کے بجلی میٹرکاٹنےکی ضرورت نہیں۔

سرکاری اداروں کے بجٹ سے بجلی بلز کے بقایا جات وصول کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے، سرکاری ونجی اداروں پر بجلی بلز کے 1500 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔

خیال رہے نادہندہ سرکاری اداروں کی فہرست جاری کی گئی تھی ، جس میں واسا ، ٹاؤن میونسپل اتھارٹی ، محکمہ ریلوے سمیت دیگر ادارے شامل تھے جبکہ 50 سے زائد سرکاری ادارے بجلی بلوں کی ادائیگی میں ایک ارب 52 کروڑ 8 لاکھ کے نادہندہ ہیں۔