ویڈیو: برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے کو حادثہ

برطانیہ میں ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برمنگھم ایئرپورٹ پر پرائیویٹ طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

برمنگھم ایئرپورٹ رپ ہوائی جہاز کے واقعے کی وجہ سے تمام پروازیں فی الحال معطل ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کے دوران لینڈنگ گیئر کے نہ کھل سکے، پائلٹ اور کسی مسافر کی معلومات ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم ایک شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں رن وے پر ایک چھوٹا طیارہ دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اطراف میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

برمنگھم ہوائی اڈے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کے واقعے کے بعد، رن وے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے، اس کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے قبل فلائٹ کے اوقات چیک کرلیں۔