تمام دفاتر میں پلاسٹک کی پانی کی بوتل پر پابندی

سندھ سرکاری دفاتر

کراچی : سندھ حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں بڑی پابندی عائد کردی ، فیصلہ سندھ کابینہ کےاجلاس کےفیصلےکے بعد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کی پانی کی بوتل پر پابندی لگادی اور اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر میں کہا گیا کہ تمام دفاتر پینے کا پانی گلاس اور جگ میں استعمال کریں۔

سرکلر میں کہا گیا کہ منرل واٹرل کی پلاسٹک کی بوتلوں کو ٹھکانے لگانے کے ماحولیاتی اثرات سے متعلق ہونے والے کابینہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد صوبائی کابینہ اجلاس میں پلاسٹک کی بوتلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ افراد کو ہدایت جاری کی کہ حکومت سندھ کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام دفاتر میں ڈسپوزیبل منرل واٹر پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال فوری طور پر ختم کیا جائے۔