حکومت کے اختتام سے چند ہفتے قبل اراکین قومی اسمبلی پر ترقیاتی اسکیموں کی بارش پر پلڈاٹ کا موقف سامنے آ گیا ہے۔
پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ صرف چند ہفتوں کی مہمان قومی اسمبلی کے اراکین پر ترقیاتی اسکیموں کی بارش پر قانونی اور آئینی طور پر کوئی اعتراض تو نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن یہ اخلاقی طور پر درست نہیں ہے۔
احمد بلال کا کہنا تھا کہ ہر ایم این اے اور ایم پی اے الیکشن سے پہلے اپنے حلقوں میں زیادہ سے زیادہ اپنے ترقیاتی کام کراکے علاقے کا چوہدری بننا چاہتا ہے تاکہ وہ الیکشن جیت سکے اور ہر حکومت یہی کام کرتی آ رہی ہے۔
سربراہ پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیموں کے اجرا میں اتنی جلد بازی سے لگ رہا ہے کہ الیکشن آ رہے ہیں۔ اس معاملے پر قانون سازی کے لیے پورا وقت دینا چاہیے مگرایسا نہیں کیا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پیسے بجٹ میں مختص ہیں ان کو روکنا ممکن نہیں۔